About Us,

ایف ای اردو / فلیٹ ارتھ اردو کے معزز سائٹ ویزیٹرز کو خوش آمدید! ارض المسطحۃ جسے عام طور پر فلیٹ ارتھ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ صرف زمین کی ساخت و ہیت کوا لے کر اس پر جملہ مباحث کا نام نہیں بلکہ استعمار کےعالمی پیمانے پر تمام انسانوں کو اپنا غلام بنانے کی تحریکوں اور سازشوں کی پہچان کا نام ہے۔ مئی 2017 میں پہلی بار میں نے فلیٹ ارتھ کا تعارف سنا اور 3 ماہ کی بھرپور تحقیق کے بعد ستمبر 2017 میں پہلی بار اردو زبان کے لیے ایرک دوبے کی باقاعدہ اجازت سے اُسکی تحریر کردہ مشہور زمانہ کتاب زمین گردش کرتا گلوب نہیں اُسکے 200 ثبوت، جوانگریزی سمیت دٗنیا کی 35 سے زیادہ بڑی زبانوں میں ترجمہ ہو چکی تھی، اُس کا اردو ترجمہ کیا گیا

ستمبر 2017 میں ہی فلیٹ ارتھ اردو۔پی کے کے نام سے فیس بک پیج لانچ کیا گیا اور اِس موضوع پر تحقیق کے لیے ایک بہترین اور معیاری فیس بک گروپ بھی اِسی نام سے تشکیل دیا گیا تو فروری 2019 تک فیس بک پر اردو زبان میں اکلوتا فلیٹ ارتھ کے لیے مکمل ڈیجیٹل لائیبری کی شکل میں کامیابی سے جاری و ساری رہا لیکن اچانک بنا کسی وارننگ اور بنا کسی نوٹیفیکیشن کے فیس بک انتظامیہ نے ہمارا گروپ کلی طور پر ڈیلیٹ کر دیا جس کی وجہ سے ہمیں بہت ہی نقصان ہوا۔ لیکن ہر شر میں خیر ہوتی ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے ۔ قرآن کی اس تعلیم پر ہمارا صدق دل سے ایمان ہے تبھی فلیٹ ارتھ اردو کے انتظامی پینل کی مشاورت سے اِس ویب سائٹ کی 3 مارچ 2019 کو بنیاد رکھی گئی ہے۔

(fecore) اور (ifers) بین الاقوامی طور پر ہم فلیٹ ارتھرز کے مین اسٹریم فورمز کے ساتھ براہ راست
کے ساتھ منسلک ہیں۔ ہماری تحقیقات آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ منسلک رہتی ہیں اور ہم سب فورمز بنا تحقیق نہ کوئی بات کرتے ہیں اور نہ ہی جاری کرتے ہیں۔

ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ ہماری انسانیت کو دھوکے کی اِس نیند سے جگانے کی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں ایمان کی طاقت اور اپنی رحمت عطا فرمائے تا کہ ہم انسانیت کے اِن دشمنوں کے خلاف اپنی جد و جہد کو جاری رکھ سکیں۔ آمین

حافظ عبد الوھاب الہاشمی کنیت، حافظ ابو تیمیہ الاندلسی

Our e-mail Address,

feurdu.net@gmail.com

اس اہم ترین موضوع میں